اٹلی میں ٹرین پٹڑی سے اترگئی‘ دونوں ڈرائیور ہلاک

178
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے صدر سیرل راماپوسا جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا استقبال کررہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان کے قریب تیز رفتار مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے میں ٹرین کے دونوں ڈرائیور ہلاک ہو گئے، جب کہ 30افراد زخمی ہوئے۔ اطالوی ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں 900 مسافروں کی گنجایش تھی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین میں صرف 33مسافر سفر کررہے تھے۔
اٹلی: حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ریل گاڑی کا انجن پلٹا پڑا ہے‘ عملہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے