جرمن چانسلر انجیلا مرکل دو ملکی دورے پر افریقا پہنچ گئیں

185
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے صدر سیرل راماپوسا جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا استقبال کررہے ہیں

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل افریقی ممالک جنوبی افریقا اور انگولا کے 3روز دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمن چانسلر نے جمعرات کے روز جنوبی افریقا کے صدر سیرل راماپوسا سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران وہ یورپ میں افریقی پناگزینوں کی آمد اور تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گی۔ جنوبی افریقا کے دورے پر جرمن کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی مرکل کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں عہدے داروں سے ملاقات کے بعد آج وہ انگولا روانہ ہو جائیں گی۔