لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ‘ 9 افراد گرفتار

299
لندن: پولیس ماحول دوست تنظیم گرین پیس کے کارکن کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران 9افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گرین پیس کے 100 کارکنوں نے پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے 500 شمسی پینل رکھ دیے،جس کے باعث کمپنی میں کام متاثر ہوا۔ مظاہرین اپنے ساتھ تیل کے ڈرم بھی لائے اور انہوں نے خود کو ڈرموں سے باندھ دیا تھا۔ پولیس نے اس دوران 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ ادھر کمپنی کے سربراہ لونی کا کہنا تھا کہ وہ کاربن کے اخراج کے حوالے سے نئی پالیسی عن قریب سامنے لائیں گے۔