برطانیہ مختلف ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے سرگرم

201
کینبرا: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب آسٹریلوی ہم منصب مارائس پین سے ملاقات کررہے ہیں

کینبرا/ لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد برطانیہ مختلف ممالک کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس ضمن میں جمعرات کے روز کینبرا میں برطانیہ وزیر خارجہ ڈومینک راب نے آسٹریلوی ہم منصب مارائس پین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ برطانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بریگزٹ کے بعد امریکا کے ساتھ ایسا تجارتی معاہدے کرے گا، جس میں محصولات کم رکھی جائیں گی۔ یہ بات برطانوی وزیر تجارت لز ٹرس نے برطانوی پارلیمان میں خطاب کے دوران کہی۔ ان کے مطابق آیندہ مہینوں کے دوران امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی تجارتی معاہدے کیے جائیں گے۔