ترک صدر 14 فروری کو قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے

488

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان دورے پاکستان میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 فروری کو بلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اگلے ہفتے ترک صدر  رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے،ترک صدر  قومی اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے،جس کے لیےسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی جانب سے14 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان  کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے، ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ صدارت بھی کریں گے جبکہ ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ا ہم ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔