سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب

200

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سندھ حکومت کے بڑوں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاول ہاؤس بلایا گیا ہے،ان کے علاوہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکرٹری سندھ کو بھی مدعو کیے گئے ہیں،

اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور اس بارے میں بھی بات کی گئی کہ سعید غنی کے توہین عدالت کے نوٹس سے کیسے نمٹا جائے۔اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔