سابق رکن قومی اسمبلی تیل چوری کے مقدمہ میں گرفتار

398

مظفر گڑھ پولیس نے سربراہ عوامی راج پارٹی و سابق رکن قومی اسملبی جمشید احمد دستی کو تیل چوری کیس میں گرفتار کرلیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے۔ جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کو گیلانی ہاؤس ملتان کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی  نامزد ہیں۔