ترکی میں مسافر طیارہ تباہ،3 افراد جاں بحق

314

انقرہ:ترکی میں  مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر تباہ  ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر  استنبول میں یہ افسوس ناک واقع اس وقت پیش آیا جب پیگاسس ایئر لائن کا طیارہ  صبیحہ گوکن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر100 میٹر گہرائی میں جا گرا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

 ترک حکام کے مطابق طیارے میں  183 افراد موجود تھے   جس میں سے3 افراد جاں بحق   اور179فراد  زخمی ہوئے ہیں  جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہےاس کا پہلا ،درمیانی اور آخری حصہ الگ الگ بٹا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ  مسافروں کو طیارے میں پڑنے والے شگاف سے نکالا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے میں  آگ لگ گئی تھی لیکن اس پر جلد قابو پا لیا گیا تھا۔