وزیراعلیٰ سندھ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے، اسٹاف پریشان

489

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیروں سے اسٹاف پریشان ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کوانتباہی خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں رکھی جائیں،

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجرا کے باوجود وزیراعلیٰ کا دفتر زبوں حالی کا شکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیروں نے اسٹاف کو پریشان کردیا ہے،

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کوانتباہی خط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی ہے، وزیراعلیٰ چیمبر کا فرنیچر،پردے اور الیکٹرانکس آئٹم غیرمعیاری ہیں،

خط میں مزید کہا گیا خطوط کے باوجودوزیراعلیٰ چیمبرکی مرمت نہ ہوناافسوسناک ہے،وزیراعلیٰ ہاؤس وزیراعلیٰ چیمبر کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے محکمہ خزانہ کروڑوں جاری کر چکا ہے،

بتایا جائے کہ وزیراعلیٰ چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی ہے،خط کے متن میں کہا گیا وزیراعلیٰ چیمبر میں چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں رکھی جائیں۔