چین میں  کورونا وائرس سے مزید73 افراد ہلاک

458

 بیجنگ: چین میں تیزی سے پھیلتا ہوا جان لیوا مرض کورونا وائرس سے73 مزید  افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی کل تعداد 563 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے مزید73 افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔

دنیا بھر کے کورونا واےرس سے  27 ممالک متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیاء، جرمنی، تائیوان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔