زرتاج گل ایوان صدر سے ناراض ہوکر چلی گئیں

541

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ایوان صدر میں یوم یکجہتی تقریب پر پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پر ایوان سے چلی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں یوم یکجتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل تاخیر سے پہنچی جہاں  پہلی قطار میں جگہ نہ ہونے پر زرتاج گل نے ایوان صدر کے پروٹوکول پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر ہوں اور میرے لیے پہلی قطار میں نشست کیوں نہیں رکھی؟

ایوان صدر کے پروٹوکول نے جواب دیا کہ تقریب شروع ہوئے کافی ٹائم ہوچکا ہے اس لیے کسی کو اگلی نشست سے اٹھایا نہیں جاسکتا،جس پر وہ ناراض ہو کر تقریب سے چلی گئیں۔