مشکل وقت میں پاکستانیوں سے بہت پیار ملا، یوراج سنگھ

329

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ بیماری کے دنوں میں پاکستان کے لوگوں سے بہت پیار ملا جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرویو دیتے ہوئے 2011 عالمی کپ کے ہیرو کا کہنا تھا کہ جب وہ کینسر کے علاج کے لئے باہر گئےتو اس وقت جب بھی میں کوئی پیغام ٹوئٹر پر ڈالتا تو پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار بھرے پیغامات اوردعائیں ملتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کے انتہائی مشکل دن تھے، اس وقت پاکستان کے لوگوں نے بہت دعائیں دی جن کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔