نیشنل ہائی وے پر ٹرالر اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم 3افراد جاں بحق

314

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید کے قریب ٹرالر اور سوزوکی پک اپ کے درمیان خوناک تصادم سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب اسٹیل ٹاﺅن تھانے کی حدود میں گلشن حدید مین نیشنل ہائی وے پر ٹرالر اور سوزوکی وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار تین افراد واحد،یاسین اور بلاول شدید زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود افراد نے تینوں کو سوزوکی پک اپ سے نکال لیا تاہم تینوں افراد ریسکیو ایمبولنس پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

متوفیان کی نعشوں کو جناح اسپتال پہنچادیا گیا۔ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ٹھٹھ کے علاقے گھوڑا باری سے تھا اور وہ ٹماٹروں سے بھری ہوئی سوزوکی وین کو کراچی شہر لارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔