نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

1004

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدر آباد ٹول پلازہ ، لاڑکانہ اورتمام بڑے ٹول پلازہ سروس ایریا میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا ،

تقریب کے سے خطاب کر تے ہوئے ڈی آئی جی (موٹروے زون ) اشفاق احمد نے کہا کہ مختلف تقریبات کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنا اور کشمیر ی عوام کے درد کو اپنادرد سمجھتے ہوئے دنیا کو یہ بات باور کرانا مقصود ہے کہ لاکھ اختلافات کے باوجود پاکستانی عوام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ صف بستہ کھڑی ہے ، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر عوام کی لازوال قربانیوں کے پیش نذر ظلم کی اندھیری رات کا خاتمہ ہوگا اورکشمیر عوام کو حق خود ارادیت کے ساتھ کشمیر کا فیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق ہی ہوگا ،اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اسکول کے بچوں کے جوش اور جذبے کو مہمیز دینے کے لیے کشمیری ملی نغمے بھی بجائے گئے بچوں اور بڑوں نے موٹر وے پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوںکی زنجیر بنائی جبکہ موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی تقسیم کئے گے۔جبکہ بدھ کی صبح سویرے سیکٹر آفس میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم آویزاں کیے گئے۔تمام پٹرولنگ گاڑیوں کے اوپر بھی پرچم لگائے گئے۔ بعد ازاں سیکٹر کمانڈر زبیر انور سومرو نے اپنے ہمراہ یونیفارم اور سول اسٹاف،بیٹ جامشورو کے افسران ،سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حیدر آباد ٹول پلازہ پر آنے جانے والے مسافروں سے مصافحہ کیا ان کو سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم ،گفٹ پیکٹ ،یومِ یکجہتی کشمیر اور روڈ سیفٹی کے متعلق پمفلیٹ اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا۔جبکہ سیکٹر اور بیٹ جامشورو کی مشترکہ کاوش سے ایک اسٹال بھی لگایا گیا جہاں پر مسافروں کے درمیان پرچم ،پمفلیٹ ،اور گفٹ کی تقسیم ہوئی۔سیکٹر کمانڈر زبیر انور سومرو اور دیگر افسران اور مسافروں نے کشمیر ڈے کی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مزید ان کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیر بنے گا پاکستان۔علاوہ ازیں سیکٹر کمانڈر اشتیاق آرائیں بیٹ لاڑکانہ ڈی ایس پی آفس میں صبح کو قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم لہرائے گئے۔جبکہ تمام پیٹرولنگ گاڑیوں پر بھی قومی اور کشمیری پرچم لہرائے گئے۔نیز سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ کے جانب سے منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر سیمینار میں بطور مہمان خاص ڈی ایس پی موٹر وے پولیس لاڑکانہ اسداللہ ابڑو ہمراہ ایڈمن آفیسر سجاد پیرزادہ ،آپریشن آفیسر ساجد ہکڑو، پروفیسرز ،طلباوطالبات ،سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں اسداللہ ابڑو نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کشمیریوں کے اوپر ڈھائے گئے مظالم پر روشنی ڈالی۔