یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے

460

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کو طور پر منایا جارہا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کا چہرہ بے نقاب اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا اہتمام اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

اس خاص موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آج دوپہر 3 بجے جماعت اسلامی مقبوضہ وادی کے مظلوم عوام اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شہرقائد میں شاہراہِ فیصل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر سے اظہار یکجہتی کرے گی۔