کشمیر کو بھارت کے لیے قبرستان بنا کر دم لیں گے،سراج الحق

307

کراچی:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر کو بھارت کے لیے قبرستان بنا کر دم لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی وسینٹر سراج الحق نے کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کو پیغام دینے کا دن ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کے لیے قبرستان بنا کر دم لیں گے،آج کراچی کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے عظیم الشان ہاتھوں کی زنجیر بنا نے میں بھر پور حصہ لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آج کا مظاہرہ اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو ایک میسیج دیں کہ یہ جہاد ہے اور 5 فروری عزم کا دن ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔