2012 سے 2015 کے دوران بھرتی کے بعد برطرف ہونے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی بحالی کے احکامات جاری ،

423

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )2012 سے 2015 کے دوران بھرتی کے بعد برطرف ہونے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں کے لیئے خوشخبری ، دوبارہ بحالی کے لیئے سپریم کورٹ کے احکامات پر آئی جی سندھ نے ری ایگزامینیشن کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی میں مسلح افواج اور سٹیز ن پولیس لائڑن کمیٹی کے نماندے بھی شامل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر آئی جی سندھ سید کلیم امام کا اقدام، برطرف پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بحالی کے لیئے سینٹرلائز ری ایگزیمنیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کی سربراہی میں قائم کی جانے والی ری ایگزامینیشن کمیٹی کے ارکان میں مسلح افواج اور سٹیزن پولیس لائڑن کمیٹی کے نمائندوں کے علاوہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد بھی شامل ہوں گے،

کمیٹی 2012 سے 15 کے دوران بے قاعدگیوں سے بھرتی اہلکاروں کا دوبارہ امتحان لے گی،مذکورہ اہلکاروں کو عدالت کے حکم پر انکوائری کے بعد برطرف کردیا گیا تھا،عدالتی احکامات پر ان امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی جو 2017 میں امتحان دے چکے ہیں۔