پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا آئی جی سندھ نے واقعے کانوٹس لے لیا ،

502

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔آئی جی سندھ نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو گلستان جوہر تھانے کی حدود پہلون گوٹھ عثمانیہ مسجد کے قریب رہائش پذیر اسپیشل برانچ کے اہلکار رحمان علی ولد راشد خان کو نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔زخمی اہلکار کو پہلے دارالصحت اسپتال گلستان جوہر اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔تاہم بدھ کی شب دوران علاج وہ دم توڑ گیا،

بعد ازاں مقتول اہلکار کی میت کو ایدہی سرد خانے میں شفٹ کردیا ۔زخمی اہلکار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈیوٹی ختم کر کے گھر کے قریب ہی پہنچا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ڈاکٹرسیدکلیم امام نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تمام تر اقدامات کو مو¿ثر اور مربوط بنایا جائے۔