شہر قائد میں پولیس کی کارروائیاں 3خواتین سمیت 98ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،

423

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی شہر میں کاروائیاں تین خواتین سمیت 98ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،گٹکا اور گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کر نے والے ایک ڈکیت محمد نصیر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،اس کے علاوہ ڈیفنس پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران سپلائی میں ملوث ایک مبینہ دلال زاہد خان اور ایک خاتون کرن کو گرفتار کرلیا۔

فریئرپولیس نے دو اشتہاریوںعاشق جتوئی اور محمد علی کے علاوہ ملزم حسن علی کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی،جبکہ سول لائن پولیس نے ملزم مجیب الرحمان کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا،موچکو پولیس نے۔شاہد، حبیب اللہ عرف شیخ،عبدالستار،حذیفہ اور کلیم اللہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسمگل شدہ چھالیہ،منشیات اور رکشے کے علاہ ایک کار برآمد کرلی سکھن پولیس نے بھینس کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم صدورو کو گرفتار کرلیا۔ملیر سٹی پولیس نے مدعی محمد بلال سے رقم اور موبائل فون چھیننے والے ملزم طاہر حسین کو گرفتار کر کے رقم اور موبائل کے علاوہ اسلحہ برآمد کرلیا،

ادہر اسٹیل ٹاﺅن پولیس نے ملزم نور محمد کو گرفتار کر کے ایک پستول برآمد کرلیا۔قائد آباد پولیس نے منشیات کے ڈیلر شاہ دیاز کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔شارع نور جہاں پولیس نے ملزم نیاز محمد کو گرفتار کر کے چرس اور کیش برآمد کرلیا۔الفلاح پولیس نے ابرار شاہ،مجاہداور عمران کو گرفتار کر کے ایک پستول برآمد کرلیا۔میٹھادر پولیس نے ملزم محمد ولی کو گرفتار کر کے ریوالور برآمد کرلیا۔کلاکوٹ پولیس نے علاقے میں منشیات فروخت کرنے والی دو خواتین عمیرا اور نسیمہ کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔

عید گاہ پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے گٹکا اور ڈاکس پولیس نے ملزم عمر عرف نوہاری کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ادھر ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والوںمیں ایک اشتہاری اور 5 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 12 پستول, 43 راو±نڈ ، 3860 گرام چرس , 1 موبائل فون اور نقد رقم 910 روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ 1 گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔