پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز؛ مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

275

اسلام آباد: بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم ذاکر خان نے اسلام آباد  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربنگلہ دیشی ٹیم کا استقبال کیا۔مہمان ٹیم قطر ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی جبکہ سخت ترین سیکیورٹی کی نگرانی میں ان کو  ہوٹل پہنچایا گیا۔

کل پنڈی اسٹیڈیم میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ  7  فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔