بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے،آرمی چیف

370
(File Photo)

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے۔

دنیا بھر میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے اس خاص دن کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک پیغام کہا ہے کہ بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے، بھارت طاقت کے اندھادھند استعمال سے کشمیریوں کو دبارہا ہے، وادی کو جیل میں تبدیل کرکے لاکھوں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال یوم یکجہتی کشمیر مزموم بھارتی جارحیت کے تناظر میں منایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جوجہد  کررہے ہیں، ہم کشمیریوں کی تکالیف اور بہتر کل کے خوابوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثابق قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والوں کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی تکالیف اور بہتر کل کے خوابوں میں ان کے ساتھ ہیں، ہم دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گے، پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔