آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

356

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیا ن کھیلے جانے والےپہلےٹیسٹ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ٹیسٹ میچوں پر مشتمل پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان  کھیلی جانے والی سیریز کے پہلےٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ نائجل لونگ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،میچ میں، ماریز ایریزمیس ٹی وی امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔