چین: کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک

386

بیجنگ: چین میں تیزی سے پھیلتا ہوا جان لیوا مرض کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی کل تعداد 490 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے مزید 65 افرادہلاک ہوگئے ہیں، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 490 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔