سی پیک ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

656

اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے سی پیک کے نئے منصوبوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ  ٹیوٹر پر پیغام  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک باعث ملک میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے سیکٹر میں 9منصوبے مکمل کئے گئے جن سے 5320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ 8 مزید منصوبے زیر تکمیل ہیں جن پر 9.55 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   سی پیک کے نئے منصوبوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ان منصوبوں میں نئی صنعتوں کا قیام، زرعی اور معاشی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔