ڈاکس میں گھر میں جھلس کر خاتون جاں بحق ہوگیا ، اور نگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔

397

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں گھر کے اندر آگ لگنے سے جھلس کر خاتون جاں بحق جبکہ اورنگی ٹاو ن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود ماڑی پور کے علاقے مچھر کالونی جعفر گلی کے قریب گھر میں جھلس کر ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت حمیدہ زوجہ فوتیاءکے نام سے ہوئی، متوفی خاتون کی لاش کو کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاو ¿ن کے علاقے اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا زخمی نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے کر لی گئی۔