آئس اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار ،

336

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اسمگلر خواتین مسافر بن کر رکشہ میں سفر کرتی ہیں، شوہر یا بیٹا ڈرائیور ہوتا ہے، خواتین یہ منشیات بلوچستان کے علاقے حب سے لاتی ہیں،

ملزمان کراچی کے پوش علاقوں کے کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس ، دیگر چرس ، نقدم رقم اور طلائی زیورات بھی برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔