امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ‘ ایک شخص ہلاک‘ باقی بچ گئے

263
کولاراڈو: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ملبہ منتقل کیا جارہا ہے

ڈینور (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جب کہ باقی افراد زندہ بچ گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولوراڈو کی کاؤنٹی فریمنٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے حساس علاقے کی حدود میں آگرا۔ امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے ایک لاش نکال لی، جب کہ 2 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔