فلپائن کے تین جزائر کی ملکہ مزار قائد پہنچ گئیں

1094

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)فلپائن کے تین جزائر کی ملکہ سلطانہ ماریہ کراچی کے دورے پر پہنچ گئی ہیں، کراچی پہنچنے کے بعد ملکہ ماریہ امور نے مزار قائد پر حاضری دی ہے،

تفصیلات کے مطابق سفر کی ملکہ کے لقب سے دنیا بھر میں مشہور فلپائن کے کئی جزائر کی ملکہ کراچی کے دورے پر پہنچ گئی ہیں، آتے ہی انھوں نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔شہزادی نے بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے تاثرات بھی درج کیے ہیں،

ملکہ سلطانیہ ماریہ نے کراچی کے لیے روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر اطلاع دی تھی کہ وہ کراچی کے میئر کی دعوت پر پاکستان جا رہی ہیں،

ملکہ نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلپائن میں سیاحتی سماجی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اب میری کوشش ہوگی کہ فلپائن کے لوگوں کو پاکستان بھیجوں،

ملکہ سلطانہ ماریہ نے کہا پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پہلی بار پاکستان آئی ہوں اور میں نے پایا کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں، حکومت پاکستان اور فلپائن حکومت مل کر کام کر سکتے ہیں،

فلپائن کے جزائر کی ملکہ نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اس لیے بات چیت کے ذریعے ہی اسے حل ہونا چاہیے،

خیال رہے کہ ملکہ ماریہ امور کو بین الاقوامی سطح پر انسانی ہم دردی کے کاموں کے لیے سلیبڑیٹی مانا جاتا ہے، وہ سفارت کاری بھی کرتی ہیں، ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں، فیشن ڈیزائنر اور پروڈیوسر بھی ہیں، آرٹ سے بھی گہرا تعلق ہے،

واضح رہے کہ شہزادی ماریہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک فلاحی ادارے ’وی کیئر فار ہیومن‘کی بانی اور صدر ہیں جو کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔