سندھ پولیس میں تربیتی نصاب اورفرائض منصبی کی باقاعدہ تربیت کا آغاز کر دیا گیا ،

386

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے تحت تربیتی نصاب، فرائض منصبی کی تفصیلات اور انٹرن شپ کے آغاز کا باقاعدہ افتتاح مشترکہ طور پرکیا گیا ، ترجمان کے پی او آفس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کام چھوٹا ہو یا بڑا ہر کام اہمیت رکھتا ہے۔ہم سب کا ایک کردار ہے جو ہمیں ہرحال میں اداکرنا ہوگا اور یہی ہمارے فرائض منصبی کا تقاضہ بھی ہے،سندھ پولیس کوایک مستعد، فعال،باصلاحیت اور پیشہ ور پولیس بنانا میری کوشش اور ترجیح ہے،غلطیاں زندگی کا حصہ ہیں اور غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،گذشتہ ٹریننگ مینو ل کا از سرنوجائزہ لیکراسے ایک نئی سمت اورعمدہ شکل دیدی ہے،آگے چل کرمحکمہ پولیس سندھ پراسکے مثبت اثرات لائق تحسین اور ستائش ہونگے،

مہمان خصوصی محترمہ انیس ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیسنگ کے عمل کو باقاعدہ ایک نظام کے تحت چلانا یقیناً موجودہ آئی جی سندھ کا ایک بڑا اور لائق ستائش کام ہے،اب پولیسنگ ایک نظام کی طرف جارہی ہے اس سے قبل ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔انسانی حقوق سے متعلق آئی جی سندھ سے جب جب بات کی تب تب انہوں نے بڑھ چڑھ کر کام کیا،علاوہ اذیں سی پی او میں انسانی حقوق کے سیل کاقیام اور مصروف عمل ہونا ایک بڑی بات ہے،پولیس کا کرادر ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ بہتر اورلائق تعریف ہے جسکا تمام ترسہرا موجودہ آئی جی سندھ کوجاتا ہے،

جبکہ جاری علامیہ کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام،ایڈیشنل آئی جی ای اینڈ ٹی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اورڈی آئی جی سی پیک،تقریب کی مہمان خصوصی اورانسانی حقوق کے تحفظ میں سرگرم عمل محترمہ انیس ہارون نے سندھ پولیس کے تحت تربیتی نصاب، فرائض منصبی کی تفصیلات اور انٹرن شپ کے آغاز کا باقاعدہ افتتاح مشترکہ طور پرکیا،سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس تقریب میں ہیومن رائٹس سے وابستہ معروف شخصیات کے علاوہ سی پی او میں تعینات سینئر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل آئی جیز سکھر،حیدرآباد، رینج/زونل ڈی آئی جیزاورڈی آئی جی ٹریفک نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،

اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ خادم حسین رند نے ٹریننگ برانچ کے افسران کے فرائض،ڈی آئی جی ٹریننگ ناصرآفتاب نے سندھ پولیس تربیتی نصاب جبکہ ڈی آئی جی سی پیک آصف اعجاز شیخ نے سندھ پولیس میں انٹرن شپ کے آغاز پرعلیحدہ علیحدہ خصوصی حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی اور پولیس کومعیاری تربیت کی فراہمی کی اہمیت اور افادیت سے شرکاءکو آگاہ کیا،تقریب کے اختتام پرآئی جی سندھ نےمعزز مہمانان گرامی کوسندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کیں اورانکی آمدپرشکریہ ادا کیا۔