انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ:پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

531

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

جنوبی افریقا میں کھیلے جارہےانڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیااورپوری ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی، قومی ٹیم 43.1اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان روحیل نذیر 62 اوراوپنر حیدرعلی 56رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے سشانت مشرا نے 3، کارتک تیاگی اور روی بشنوئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔