پاک کالونی لڑکی کی پر اسرار پھندا لگی لاش،

534

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی میں مکان سے لڑکی کی پر اسرار پھندا لگی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے نیو گولیمار کھجی گراو¿نڈ کے قریب مکان نمبر سی 1862 سے دوشیزہ کی پر اسرار پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے ،

پولیس نے لڑکی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر متوفیہ کی شناخت 18 سالہ سمعٰیہ دختر سلیمان کے نام سے کی گئی ،

پولیس کواہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ صبح اپنے کمرے سے باہر نہ آنے پر دروازے پر معتدد بار دستک دی گئی لیکن کمرے کا دروازہ نہ کھولنے پر توڑ کر اندد داخل ہوئے تو متوفیہ نے گلہ میں دپٹہ کا پھندا لگاکر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم پولیس واقع کی مذید تفتیش کر رہی ہے ، پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے ،