موٹر وے پولیس ساوتھ زون نے کراچی سے چھینی ہوئی کار خیرپورسے برآمد کرلی،

334

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس ساوتھ زون نے کراچی سے چھینی ہوئی کار خیرپور کے قریب سے برآمد کرلی،دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ کرم آباد کے ڈی ایس پی خالد نواز شیخ ہمراہ ایڈمن آفیسر انسپکٹر انورسعید اپنی معمول کی بیٹ پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ پولیس اسٹیشن شاہ حسین خیرپور کے ایس ایچ او امتیاز کھاوڑ نے اطلاع دی کہ ایک جاپانی کار نمبرBMM-313 برنگ سفید کراچی سے چھینی گئی ہے جو اس وقت خیرپور کراس کر رہی اسے کسی طرح روکیں۔

جس پر ڈی ایس پی موٹروے اور ایڈمن آفیسر نے ٹائیگر ون کے افسران سب انسپکٹر عرفان کھوکھر اور apo عبدالقیوم کے ہمراہ ضلع پولیس کے ساتھ ملکر لوکیشن450 کلومیٹر براستہ سکھر کی طرف ناکہ بندی کرکے اپنی حکمت عملی سے مذکورہ کراچی سے چوری شدہ کار جس میں 2 ملزمان سوار تھے ڈرائیور بنام راجہ شیرعلی سکنہ کراچی ایسٹ،دوسرا صفیان سکنہ کراچی کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کے لیے شاہ حسین پولیس اسٹیشن خیرپور کے حوالے کیا۔افسران کی ایسی کارروائی کرنے پر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی غلام سرور بھیو اور ایڈیشنل آئی جی ساو تھ ریجن آفتاب احمد پٹھان میں مذکورہ افسران کو شاباشی دی۔