صدر جہانگیر پارک سے اغوا ہونےوالا بچہ سدیس کالا پل کے قریب سے بازیاب خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

1148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کالا پل کے قریب کاروائی کے دوران دو روزقبل پریڈی تھانے کی حدود جہانگیر پارک سے اغواءہونے والے بچے کو بازیاب کر کے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے پولیس کو مبارکباد اور انعامات دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پریڈی کی حدود میں جہانگیر پارک سے دو روز قبل اغوا ہو نے والے ڈیڈہ سالہ بچے سدیس کو پولیس نے کالا پل کے قریب کاروائی کے قریب کاروائی کے دوران بازیاب کر کے اغوا میں ملوث ایک خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کوگرفتار کرلیا۔واضع رہے کہ تفتیش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے اور ملزمان کے چہرے واضع ہونے پر انویسٹی گیشن پولیس پریڈی کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا کے علاوہ پوسٹر چھپوائے گئے تھے جس میں ملزمان کی واضع تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔

بعد ازاں پولیس کو ملزمان کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جس پر کاروائی کرتے ہوئے کالا پل کے قریب سے مغوی بچے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کے دوران بچے سدیس کو اغوا کرنے والے ملزم شاہد اور اس کی ساتھی خاتون رخسانہ اور ایک لڑکے کو گرفتار کیا۔دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کالاپل کے قریب کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں سدیس نامی مغوی بچے کی صحیح سلامت بازیابی اوراغواءکاروں کی گرفتاری پرایس ایس پی ساو¿تھ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب کاروائی کر کے بچے کو بازیاب کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اہلکاروں و افسروں کو انعامات دئے جائیں گے۔دریں اثناءبازیاب ہونے والے کم سن سدیس کو جب پریڈی تھانے لایا گیا گیا تو اس کے والدین اپنے لخت جگر کو دیکھ کر رو پڑے اور بچے کو گود میں لے کر بار بار پیار کرتے رہے۔واضع رہے کہ بچے کے والد کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان ہے۔