انڈر19 ورلڈکپ:بھارت نے پاکستان کوشکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

477

آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوشفسٹروم میں کھیلے جا رہے انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان روہیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا پوری پاکستانی ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر 62 اور حیدر علی56 رنز بناکر نمایاں رہےجبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کی جانب سے سشانت مزشرا 3وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ کارتھک تیاگی اور روی بشنوئی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت  نے آسان ہدف 35.2اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا،بھارت کی جانب سے  یا شاسوی جیسوال 105اور دویانس سیکسینا59رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔