بھارت نے  امن خراب کیا تو اس بار چائے نہیں  کچھ اور پیش کریں گے،فواد چوہدری

322

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیں کے جب کوئی شریف بدمعاش بنتا ہے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ہوتا جبکہ بھارت نے  امن خراب کیا تو اس بار چائے نہیں کچھ اور پیش کریں گے۔

  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی کی شکل میں ہندو شدت پسند حکومت مسلط ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی نے دہلی میں جلسہ کیا اور بڑھکیں ماریں۔اگر بھارت نے  امن خراب کیا تو اس بار چائے نہیں کچھ اور پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   جب کوئی شریف بدمعاش بنتا ہے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ہوتا۔مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں انکو  جواب دیا جبکہ جو چائے ہم نے پلائی تھی اس کی گرمائش اب تک محسوس ہو رہی ہوگی۔