ٹریفک قوانین کی پاسداری ا ہر شہری پر لازم ہے، ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے،

362

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر شہری پر لازم ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کی جانی والی سختی بھی بالکل درست ہے۔ایف آئی آر درج ہونے سے لوگوں کا کریمنل ریکارڈ بن جاتا ہے یہ بات تاجر برادری نے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر سے ملاقات کے دوران کی۔ملاقات میں ون وے کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج نہ کرنے اور دیگر ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے صدرکا کہنا تھا کہ آل سٹی تاجر اتحاد نے ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مخالفت کی ہے۔ٹریفک کے قوانین کی ہر صورت پاسداری ہونی چاہئے مگر فوراً ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہئے۔ سب سے پہلے اس سلسلے میں عوام کوآگاہی فراہم کی جانی چاہئے۔کراچی کی سڑکوں پر ون وے کے سائن بورڈز آویزاں ہونے چاہئیں۔ کراچی میں ون وے میں داخل ہونے والے موٹرسائیکل اور کار سوار افراد کی فوری ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے بھاری جرمانہ چالان کی صور ت میں عائد کیا جائے تاکہ پولیس کے محکمہ کو ریوینو بھی جنریٹ ہو اور شہری بھی خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔

ون وے میں داخل ہونے والے موٹرسائےکل سوار /کار سوار افراد کے خلاف دفعہ 279کے تحت ایف آئی آر درج کی جارہی ہے جس میں شخصی ضمانت بھی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے کراچی کی عوام کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر شہری پر لازم ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کی جانی والی سختی بھی بالکل درست ہے۔ایف آئی آر درج ہونے سے لوگوں کا کریمنل ریکارڈ بن جاتا ہے۔ جس کے باعث کافی دشواریاں جنم لے رہی ہےں۔

ایف آئی آر دج ہونے کے بعد کسی بھی کاروباری شخص کو اپنے کاروبار کے سلسلے میں ایل سی کھلوانے ، ویزا کے حصول میں اور دیگر کافی معاملات میں دشواری کاسامنا ہوتا ہے۔لہٰذا اس پر کچھ نظر ِ ثانی کی جائے۔جنر ل سیکریٹری نے ایس پی سٹی ٹریفک کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی میں ٹریفک کے حوالے سے تاجروں کو کافی دشواری کا سامنا ہے۔جس میں اکثر و بیشتر ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے۔ لہذا ٹریفک کی نفری مزید برھائی جائیے تاکہ تاجروں اور عوام کو سہولت فراہم ہوسکے اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو سکے۔ایس پی سٹی ٹریفک شاہد میاں نے تمام مسائل کو حل کرنے اور مزید نفری فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔