پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے،آرمی چیف

806

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکہ کی انسدادپولیو تنظیم روٹری انٹرنیشنل کے 4 رکنی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس  میں صحت کے معالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں، اس کے تعاون سے پاکستان میں جلد پولیو کا خاتمہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔