ایران: سی آئی اے کے جاسوس کو سزائے موت سنادی گئی

142

تہران : ایران میں سی آئی کا جاسوسی پکڑا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے جاسوس کو سزائے موت سنادی۔

نیم سرکاری غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی عدالت عظمیٰ نے سی آئی اے کے لئے جاسوسی کرنے اور تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی۔

امیر رحیم پور، جو سی آئی اے کے جاسوس تھے اور ادارے کی طرف سے ہر مہینے بڑی تنخواہ وصول کرتے تھے، نے ایران کے جوہری معلومات کا کچھ حصہ امریکہ کو فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم ایرانی فورسز نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدات نے انھیں موت کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور عدلیہ دوہری شہریوں کے خلاف ایرانی شہری کی حیثیت سے قانونی کارروائی کرتی ہے۔

گزشتہ موسم گرما میں بھی ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سی آئی اے کے 17 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جس میں سے کچھ کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔