چنیوٹ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

374

چنیوٹ: کار حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں جبار نامی شخص اپنی فیملی کو لاہور سے لا رہا تھا کہ اچانک گاڑی میں فنی خارابی کے باعث کار بے قابو ہو کر درخت میں جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

المناک حادثہ میں کار میں موجود باقی 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت کافی تشویشناک ہے۔