“ہم میں وسیم اور وقار والی رقابت ہے”

470

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ میں لیجنڈجوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس والی رقابت ہے۔

یہ بات نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا  کہ نسیم شاہ اور مجھ میں وسیم اکرم اور وقار یونس والی رقابت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سری لنکاکے خلاف روالپنڈی ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں تو نسیم شاہ بوجھل دل کے میرے پاس آئے جس پر میں نے انہیں تسلی دی اور حوصلہ افزائی کی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان مثبت مقابلہ ہے، سری لنکا کے خلاف 5 وکیں حاصل کرنا یادگار لمحہ ہے، راولپنڈی  ٹیسٹ میں اس قدر شور تھا کہ  جیسے ٹی ٹوئنٹی میچ لگ رہا ہو۔