اسٹریٹ کرائم کی واردات اور چوری کی واردات میں ناکامی پر چورسمیت 3ملزمان شہریوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ،

1146

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کی صبح سمن آباد تھانے کی حدود بلاک نمبر 18میں میٹرو پولیٹن اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ شاہ میر کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ لوگ جمع ہو گئے اور گھیرا ڈال کر دونوں ڈکیتوں حیدر علی اور سجاول کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو علاج کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچادیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم اور ایک ٹی ٹی پستول کے علاوہ ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

دوسری جانب سینٹرل میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں نہ تھم سکی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں تقی سینٹر کے قریب گاڑی سے بیٹری چوری کرنے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

مشتعل شہریوں نے چور کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شہریوں نے مبینہ چور کی لاتوں اور گھونسوں سے خاطر تواضع بھی کی ملزم تاہم شہریوں نے تشدد کا نشانہ بناکر چور کو پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے قبضے سے گاڑی کی بیٹری برآمد کرلی پولیس نے چور کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا۔