پاکستان رینجرز ( سندھ ) کی جانب سے بدین کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ،

460

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر اند رونِ سندھ بدین کے علاقے احمد راجو میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پرجنرل فزیشن،آئی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن، بچوں کے اسپیشلسٹ،آرتھوپیڈک، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً 700مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے، بعدازاں مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ اہل ِعلاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔