پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں،ظفرمرزا

284

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی سفیر یاؤجنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنیوالوں کا خود استقبال کیا، اور ان میں کوئی مشتبہ مسافر نہیں ملا، کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس مل گئی ہیں، کٹس مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹس کی مدد سے 7 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ہے، ساتوں افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

 چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے، مشکلات وقتی ہیں، تمام پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین میں پاکستانی شہریوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں، آج 12 چینی باشندے بھی پاکستان آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سے سفر کیلئے 2 ہفتے معائنے کے لیے رکھا جاتا ہے، پاکستان آنیوالے 12 چینی باشندوں میں 4 بزنس مین ہیں انہیں سخت مانیٹرنگ کے بعد پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، چین نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر چینی سفیر نے  کہا کہ  کرونا وائرس سے 370 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اس چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں تمام تر تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاؤجنگ نے مزید کہا کہ دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے جبکہ ہم پر امید ہیں اس وبا سے نمٹ لیں گے، پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو خط بھی لکھا۔