مہنگائی اورغربت نے ایک اور زندگی کا چراغ بجھا دیا

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مہنگائی اورغربت نے ایک اور زندگی کا چراغ بجھا دیا، اورنگی ٹاو ن میں مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاو ¿ن کے رہائشی شاہد نامی رکشہ ڈرائیور نے مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر خود کو آگ لگا کر ختم کردیا ، شاہد نامی شخص جھلس کرشدیدزخمی ہوگیاتھا،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، شاہد دوران علاج زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،

مرنے والے شاہد کے بھائی راشدکی عباسی شہید اسپتال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد35 ہزارروپے کامقروض بھی تھا ، غربت کے باعث اکثر بیوی سے جھگڑاہوتاتھا،بھائی راشد نے مزید کہا ہے کہ قرضے کے باعث بھائی شاہد کافی پریشان تھا جبکہ تنگی کے باعث آج بھی اہلیہ سے جھگڑاہواتھا جس کے بعد شاہد نے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی،

راشد کا کہنا تھا کہ کچھ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شاہد نے آگ گھر میں لگائی ہے اور کچھ کا کہنا تھا کہ آگ گھر کے باہر لگائی تھی اور آگ لگانے کے بعد گھر میں داخل ہو گیا تھا۔