آئی جی کلیم امام  سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے، سعید غنی

301

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی کلیم امام سے متعلق جن خدشات  کااظہار ہم نے کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے  گفتگوں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نااہل اور نالائق  حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کی عوام کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملک میں  کرپٹ سیاست دان کی امیری  میں اضافہ ہوتا جارہا  ہے اور اعوام غریب  تر ہوتی جارہی ہے،جب تک پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی اعوام کو  مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کلیم امام صوبے میں سیاست کر رہے ہیں وہ خود رپورٹیں تیار کروا کر میڈیا پر جاری کرتے ہیں جبکہ ہمیں جن خدشات کاڈر  تھا  وہ درست ثابت  ہوئے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ  اپوزیشن کو ایک  افسر کی تبدیلی سے اتنا مسئلہ کیو ں ہے ایسا لگتا ہے کہ  کلیم امام کو کوئی نہ کوئی کہہ رہاہے کہ قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔