بلوچ کالونی ٹرین کی پڑی ٹوٹ گئی ، ٹرین حادثے کا شکار ہوسکتی ہے ،

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلوچ کالونی کے قریب ٹرین کی پٹری ٹوٹ گئی تاحال ریلوے انتظامیہ کا کوئی فرد پٹری کی مرمت کرنے نہیں پہنچا پٹری ٹوٹنے سے ٹرین کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے،

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے قریب ٹرین کی پٹری ٹوٹ گئی ٹرین کی پٹری ٹوٹنے سے گزرنے والی ٹرین کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے تاحال ریلوے انتظامیہ کا کوئی فرد پٹری کی مرمت کرنے نہیں پہنچا

واضح رہے کہ ٹرین کی پٹری ٹوٹے ہوئے مقام سے پہلے بھی ٹوٹ چکی ہے ماضی میں ٹرین کی پٹری کی مرمت کے لیئے لکڑی کا استعمال کیا گیا تھا تاہم پٹری کی مرمت اور ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو شکایت کردی گئی ہے جس کے باعث بھی فوری طور پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔