نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ  جاری ؛بابراعظم کی حکمرانی برقرار

376

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی اور کے ایل راہول دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈاور بھارت کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سےنئی ٹی ٹو ئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی ،ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول 4 درجے چھلانگ کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایرون فنچ ،ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پرآگئے ہیں ،ٹاپ 10 میں کولن منرو، ڈیوڈ میلان، گلین میکسویل، ایون لیوس، حضرت اللہ زازئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں، شرما 3 درجے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم پانچویں شاداب خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں بالترتیب راشدخان پہلے، مجیب الرحمن دوسرے، مچل سینٹنرتیسرے، ایڈم زمپاچوتھے، عماد وسیم پانچویں، اینڈل فیلکوائیوچھٹی،عادل راشدساتویں، شاداب خان آٹھویں،ایشٹن ایگر نویں اور کرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں ۔

 ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔