پشتون تحفظ موومنٹ کے درجنوں کارکنوں کی ریاست مخالف سرگرمیوں میں گرفتاری اور رہائی ،

324

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے درجنون کارکنوں کو ریاست مخالفت سرگرمیوںکی پاداش میں گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔پی ٹی ایم کے کارکن اپنے ایک مقتول رہنما ارمان لونی کی برسی سے متعلق پروگرام کے انتظامات کے لیے جمع ہوئے تھے ،ارمان لونی کو گزشتہ برس3 فروری کو بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دھرنے کے دوران ہلاک ہوا تھا۔

گرفتاریوں کے متعلق پولیس کہناہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنوں نے چند روز قبل ریاست مخالف تقریریں کی تھیں جس کی بنیاد پر سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔پولیس نے درج ایف آئی آر میں نامزد کیے گئے 3 افراد سمیت 33 کو گرفتار کیا گیا پولیس نے بتایا ملوث افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار اور بے گناہ پائے جانے والے افراد کو عدالتی حکم نامے پر ضمانت پر ریا کر دیا گیا ہے ،

ادھرپی ٹی ایم رہنما نور اللہ ترین نے کہا کہ پارٹی نے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے پیچھے ایک گراو¿نڈ میں پرامن اجتماع کا اہتمام کیا تھا انہوں نے بتایا کہ بہت سے کارکن گراو¿نڈ میں موجود تھے جبکہ متعدد راستے میں تھے کہ اس دوران پولیس آئی اور گراو¿نڈ میں موجود 30 سے 35 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، دوسری طرف پی ٹی ایم کی جانب سے 9فروری کو ایک بڑے جلسے عام کے انعقاد کی کوشش کی جارہی ہے ۔