ساو تھ زون ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں کی گئیں

485

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ساو تھ زون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ساو تھ امیر سعود مگسی کی ہدایت پر ساو تھ زون ڈی ایس پی کلفٹن، ڈی ایس پی درخشاں ایس او کلفٹن ایس او درخشاں سی ویو نے ناکا لگا کر سیٹ بیلٹ ، ہیلمیٹ، رنگین شیشے، انڈر ایج رانگ وے، فینسی نمبر پلیٹس، اپلائی فار رجسٹریشن اور ڈرائیونگ دوران موبائل فون کے استعمال کے خلاف کاروائی عمل میں لا ئی ۔

ایس پی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ پورے زون میں کافی دنوں سے آگاہی پینافلیکس، آگاہی پروگرام، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ ساو¿تھ زون میں کسی بھی قسم کی ٹریفک والیشن پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا لہذا قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے محفوظ رہیں۔ ایس ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ آگاہی مھم کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانن پر عملدرآمد کے لیے چالان بھی کیے جا رہے ہیں دی جا رہیں۔

دوسری جانب ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس میں 5 اشتہاری اور 1 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 6 پستول, 18 گولیاں ، 5021 گرام چرس اور 2 بوتل شراب برآمد ہوئ ہیں جبکہ 2 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئ ہیں۔