عالمی میمن لیڈر شپ کانفرنس میں شرکت پر محفل شکرانہ

203

جدہ میں میمن برادری کی معروف شخصیت سراج آدم جی نے پہلی عالمی میمن لیڈرشپ کانفرنس کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں انعقاد اور بطور اسپیکر شرکت کرنے کی خوشی میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں محفل شکرانہ کا اہتمام کیا، جس میں احمد ابو فوکیدا، رانا شوکت، ملک اقبال، کاشف قادری،الخدمت سماجی رابطہ کمیٹی، میڈیا، کاروباری شخصیات اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں سعودی عرب سے میمن برادری کی نمایند گی کے لیے میمن لیڈرشپ فورم کے چیف ایگزیکٹو رحیم جانو نے سراج آدم جی کے صاحبزادے سعود سراج آدم جی کو برطانیہ سے مدعو کیا تھا۔ اس طرح اس عالمی کانفرنس میں باپ بیٹے نے ایک ساتھ شرکت کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔
سراج آدم جی گزشتہ کئی برس سے میمن ویلفیئرسوسائٹی (ایم ڈبلیو ایس) جدہ سے وابستہ ہیں اور کمیونٹی کے لیے بھرپور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نمایندہ جسارت سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے سراج آدم نےبتایا کہ کانفرنس کا مقصد پوری دنیا سے میمن رہنماؤں اکٹھا کرنا اور اوران کے اثر رسوخ، نظریات اور تجربات کو جمع کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔